Geo News
Geo News

Time 17 اگست ، 2022
پاکستان

ملک کے معروف کارٹونسٹ ارشاد حیدر زیدی انتقال کرگئے

جیو نیوز کے ناظرین کے ہونٹوں پر اپنے شرارتی کارٹونوں سے مسکراہٹیں بکھیرنے والے ملک کے معروف کارٹونسٹ ارشاد حیدر  زیدی انتقال کرگئے، وہ زیدی کارٹونسٹ کے نام سے معروف تھے۔

 ارشاد حیدر زیدی نے اپنے پسماندگان میں اہلیہ، ایک بیٹی اور چار بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں۔

 ارشاد حیدر زیدی نے اپنے کیریئر کا آغاز سن 1950 کی دہائی میں فیض احمد فیض کے ساتھ اخبار پاکستان ٹائمز سے کیا تھا۔

ارشاد حیدر زیدی کے بنائے ہوئے کردار اُول اور جلُول بہت مشہور ہوئے، فوٹو: فائل
 ارشاد حیدر زیدی کے بنائے ہوئے کردار اُول اور جلُول بہت مشہور ہوئے، فوٹو: فائل

 زیدی کارٹونسٹ نے جیو کے لیے اینی میٹڈ کارٹون بنائے، ان کے بنائے ہوئے کردار اُول اور جلُول بہت مشہور ہوئے۔

 ان کے منتخب کارٹونوں پر مبنی ایک کتاب "زیدی کے کارٹون" کے نام سے جیو اور جنگ گروپ نے شائع بھی کی ہے۔