Time 18 اگست ، 2022
پاکستان

شہباز گل کی جان کو شدید خطرہ لاحق، عدلیہ سے مداخلت کی اپیل ہے: وزیر داخلہ پنجاب

اسلام آباد پولیس نے بدمعاشی کرتے ہوئے رینجرز کی زیر نگرانی شہباز گل کو وفاقی دارالحکومت منتقل کیا: ہاشم ڈوگر۔ فوٹو فائل
اسلام آباد پولیس نے بدمعاشی کرتے ہوئے رینجرز کی زیر نگرانی شہباز گل کو وفاقی دارالحکومت منتقل کیا: ہاشم ڈوگر۔ فوٹو فائل

وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے بدمعاشی کرتے ہوئے رینجرز کی نگرانی میں شہباز گل کو وفاقی دارالحکومت منتقل کیا۔

ہاشم ڈوگر نے کہا کہ پنجاب پولیس نے شہباز گل کو قریبی اسپتال شفٹ کرنے کی کوشش کی لیکن اسلام آباد پولیس نے بدمعاشی کرتے ہوئے رینجرز کی زیر نگرانی وفاقی دارالحکومت منتقل کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز گل کی جان کو شدید خطرہ ہے، معزز  اعلیٰ عدالتوں سے انسانی حقوق کی خاطر مداخلت کی اپیل ہے۔

وزیر داخلہ پنجاب نے کہا کہ شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کی نگرانی میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پچھلے تین دن میں ان کی حالت بہتر ہو گئی تھی، شہباز گل ابھی تک شدید ڈپریشن کا شکار تھے، جب پتا چلا کہ دوبارہ پولیس کی تحویل میں دیا جا رہا ہے تو حالت تشویشناک ہو گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں لوگوں نے کہیں زیادہ غلط باتیں کیں، شروع میں روک دیا جاتا تو بات یہاں تک نہ پہنچتی۔

ہاشم ڈوگر نے کہا کہ عمران خان نے کبھی کسی ادارے کے بارے میں غلط بات کرنے کا درس نہیں دیا، غدار بن گئے محب وطن اور محب وطن غدار بن گئے ہیں۔

مزید خبریں :