کترینہ سے شادی کے وقت وکی کوشل نے پنڈت سے کیا کہا تھا؟

ہم شادی سے قبل میرے اور کترینہ سے متعلق گردش کرتی افواہیں اور بننے والی میمز کے بارے میں جانتے تھے اور سوشل میڈیا پر سب دیکھ رہے تھے: وکی کوشل/ فائل فوٹو
ہم شادی سے قبل میرے اور کترینہ سے متعلق گردش کرتی افواہیں اور بننے والی میمز کے بارے میں جانتے تھے اور سوشل میڈیا پر سب دیکھ رہے تھے: وکی کوشل/ فائل فوٹو

بالی وڈ اداکار وکی کوشل نے شادی کے وقت پنڈت سے کہے جانے والے جملوں کے بارے میں بتایا ہے۔

حال ہی میں اداکار وکی کوشل اور سدھارتھ ملہوترا نے 'کافی ود کرن سیزن 7' میں شرکت کی جس کے کچھ پروموز بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئے ہیں۔

دوران شو وکی نے بتایا کہ جب میں کافی ود کرن کے پچھلے سیزن میں آیا تھا تو وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ میں کترینہ سے شادی کرلوں گا، اسی شو میں معلوم ہوا تھا کہ کترینہ کیف مجھے جانتی ہیں۔

وکی نے بتایا 'ہم نے شادی سے قبل باضابطہ اعلان نہیں کیا تھا جس کی وجہ سے مجھے کافی ٹینشن تھی، شادی کے دن میڈیا موجود تھا، میں نے پھیروں کے وقت پنڈت کو کہا کہ جلدی نمٹا دیجیے گا، ایک گھنٹے سے زیادہ کا وقت نہ لگے'۔

اداکار نے کہا ' ہم شادی سے قبل میرے اور کترینہ سے متعلق گردش کرتی افواہیں اور بننے والی میمز  کے بارے میں جانتے تھے اور سوشل میڈیا پر سب دیکھ رہے تھے'۔

خیال رہے کہ 2019 میں کافی ود کرن کی ایک قسط میں جب کرن جوہر نے کترینہ سے سوال کیا کہ وہ اگلی فلم میں کس کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی تو کترینہ کا جواب تھا ’وکی کوشل‘۔

بعد ازاں جب وکی کو پروگرام میں بلایا گیا تو کرن جوہر نے انہیں کترینہ کی خواہش کے بارے میں بتایا جسے سن کر وکی نے خوشی سے بےہوش ہونے کی ایکٹنگ کی۔

مزید خبریں :