13 اپریل ، 2022
بالی وڈ اکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل گزشتہ برس 9 دسمبر کو راجستھان میں ایک شاہانہ تقریب کے دوران رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تاہم اب سوشل میڈیا پر اداکارہ کے حاملہ ہونے کے حوالے سے نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کے روز کترینہ کیف کو ممبئی ائیر پورٹ پر گلابی رنگ کے ڈھیلے ڈھالے کُرتے اور پاجامے میں دیکھا گیا۔
سوشل میڈیا پر کترینہ کیف کی ائیرپورٹ لک کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوتے ہی مداحوں نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ اداکارہ حاملہ ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ کترینہ حاملہ لگ رہی ہیں جبکہ دوسرے صارف نے لکھا کہ کیا کترینہ حاملہ ہیں؟ اگر ہاں۔ تو یہ سب سے اچھی بات ہے۔
دوسری جانب خیال کیا جارہا ہے کہ جس طرح کترینہ اور وکی نے اپنے رشتے کو خفیہ رکھا تھا اور شادی کے بعد ہی ان کے مداحوں کو اس حوالے سے پتہ چلا تھا شاید حاملہ ہونے کی تصدیق بھی اداکاروں کی جانب سے بعد میں سامنے آئے لیکن اس حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
واضح رہے کہ کترینہ کیف اگلی فلم ٹائیگر 3 میں سلمان خان کے ساتھ نظر آئیں گی جبکہ وکی کوشل سارہ علی خان کے ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔