Time 18 اگست ، 2022
پاکستان

وزیراعظم کا جنوبی سندھ میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کیلئے مالی امداد کا اعلان

متاثرین کو کھانا اور پانی کی فوری فراہمی کے ساتھ ہی رہائش اور طبی سہولیات بھی فراہم کی جائے: وزیراعظم شہباز شریف/ فائل فوٹو
متاثرین کو کھانا اور پانی کی فوری فراہمی کے ساتھ ہی رہائش اور طبی سہولیات بھی فراہم کی جائے: وزیراعظم شہباز شریف/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی سندھ میں بارش اور سیلاب سے جانی ومالی نقصان پر افسوس کا اظہارکیا  ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر امدادی کارروائیاں تیز کرنےکی ہدایت کی ہے اور ساتھ ہی متاثرین میں 50 ہزار روپے فی خاندان فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ متاثرین کو کھانا اور پانی کی فوری فراہمی کے ساتھ ہی رہائش اور طبی سہولیات بھی فراہم کی جائے۔

مزید خبریں :