18 اگست ، 2022
پاکستان فٹبال فیڈریشن نےفیفا کی جانب سے بھارتی فٹبال فیڈریشن کی معطلی پر آئی ایف ایف سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
فیفا نے بھارتی فٹبال فیڈریشن کی رکنیت حال ہی میں معطل کی ہے جس کے باعث بھارت اکتوبر میں ہونے والے انڈر 17 ورلڈکپ کی میزبانی سےمحروم ہو گیا ہے۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف ) نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ امید ہے انڈین فٹبال جلد ٹریک پر واپس آئے گی، ہم انڈین فینز سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
پی ایف ایف نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اپنی ٹیم کو کھیل سے دور دیکھنا کافی دکھ دیتا ہے، خواہش ہے معطلی ختم جلد ہو اور انڈین ٹیم دوبارہ ایکشن میں ہو۔