Time 20 اگست ، 2022
پاکستان

بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے ڈیڑھ ماہ سے نظام زندگی درہم برہم

اندرون بلوچستان میں بھی آمدورفت کے ذرائع متاثر ہیں جس سے ٹرانسپورٹرز اور مسافر پریشانی میں مبتلا ہیں/ فائل فوٹو
اندرون بلوچستان میں بھی آمدورفت کے ذرائع متاثر ہیں جس سے ٹرانسپورٹرز اور مسافر پریشانی میں مبتلا ہیں/ فائل فوٹو

بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے ڈیڑھ ماہ سے نظام زندگی درہم برہم ہے۔

صوبے کی بیشتر سڑکیں مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو گئیں،کئی علاقوں میں سڑک کچے راستے میں تبدیل ہوگئی جو گزرنے والوں کو ذہنی ازیت میں مبتلا کردیتی ہے۔

صوبے کی 690کلو میٹر سڑکیں اور 18پل بارشوں اور سیلاب سے تباہ ہوگئے جب کہ کوئٹہ کا خضدار کے راستےکراچی، فورٹ منرو کے راستے پنجاب اورداناسرشیرانی کے راستے خیبرپختونخوا اور اسلام آباد سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔

اندرون بلوچستان میں بھی آمدورفت کے ذرائع متاثر ہیں جس سے ٹرانسپورٹرز اور مسافر پریشانی میں مبتلا ہیں، اس کے علاوہ متاثرین بھی امداد کے منتظر ہیں۔

مزید خبریں :