Time 20 اگست ، 2022
پاکستان

ن لیگی رہنماؤں نے حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد ہائیکورٹ حفاظتی ضمانت منظور کر کے پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روکے: لیگی رہنماؤں کا درخواست میں مؤقف. اسکرین شاٹ
اسلام آباد ہائیکورٹ حفاظتی ضمانت منظور کر کے پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روکے: لیگی رہنماؤں کا درخواست میں مؤقف. اسکرین شاٹ

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے 12 رہنماوں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ، اویس لغاری اور  رانا مشہود نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ حفاظتی ضمانت منظور کر کے پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روکے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہمارے خلاف جھوٹا اور بےبنیاد مقدمہ بنایا گیا اور ہم صفائی کے لیے پیش ہونا چاہتے ہیں۔ درخواست میں وفاق اور انچارج تھانہ قلعہ گجر سنگھ کو فریق بنایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب پولیس کی جانب سے مسلم لیگ ن کے 12 رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے لاہور مجسٹریٹ کو درخواست دی تھی جسے انہوں نے منظور کر کے لیگی رہنماؤں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے تھے۔

مزید خبریں :