21 اگست ، 2022
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عدلیہ کو اب معلوم ہو گیا ہوگا کہ سسیلین مافیا کیا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا فارن ایجنٹ عمران خان پاکستان اور اس کی سکیورٹی کے لیے خطرہ بن گیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا عمران نیازی قومی اداروں اور ریاستی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں، عمران نیازی عوام کو تشدد، لاقانونیت، بغاوت اور فساد پر اکسا رہے ہیں، عمران خان ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں۔
دوسری جانب اپنے ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان خود کو ہراحتساب اور قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، جج کو کھلے عام دھمکیوں پر عدالتی ایکشن لازمی ہے۔