Time 14 اپریل ، 2022
پاکستان

خواجہ سعد رفیق نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی حمایت کر دی

خواجہ سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان کے استعفوں کی حمایت کر دی۔—فوٹو: فائل
خواجہ سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان کے استعفوں کی حمایت کر دی۔—فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے ارکان کے استعفوں کی حمایت کر دی۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سینیئر قیادت استعفے نہیں دینا چاہتی ، تین چار مہم جو افراد نے عمران خان کو استعفوں کا کہا۔

سعد رفیق نے کہا کہ   پی ٹی آئی استعفوں کی بات پر قائم رہے ، ان کے استعفے ضرور منظور ہونے چاہییں ۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ عمران خان ہمیشہ امپائر کو ساتھ ملا کر کھیلا ، امپائر نیوٹرل ہوا تو اسے تکلیف شروع ہو گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ جو تحریک انصاف نے ہمارے ساتھ کیا ہم نہیں کریں گے۔ ہم ان کے کارکنوں اور رہنماؤں سے اس طرح جیل نہیں بھریں گے جیسے انہوں نے ہمارے ساتھ کیا۔ 

سعد رفیق نے مزید کہا کہ عمران خان کا کرپشن کا بیانیہ بری طرح پٹ گیا۔ پھر مذہب کارڈ بھی نہیں چلا اور اب ہم نے اتحادیوں سے مل کر انہیں باہر نکال دیا ہے تو امریکا مخالف چورن بیچنے آگئے ہیں۔ جھوٹ بولتے رہیں ہم کارکردگی سے جواب دیں گے۔


مزید خبریں :