Time 21 اگست ، 2022
پاکستان

سندھ حکومت نے حیدرآباد اور ملیر سمیت 23 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا

صوبائی حکومت نے آفت زدہ قرار دیے گئے اضلاع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا— فوٹو: پی پی آئی
صوبائی حکومت نے آفت زدہ قرار دیے گئے اضلاع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا— فوٹو: پی پی آئی

سندھ حکومت نے صوبے کے 23 اضلاع کو آفت زدہ قراردے دیا۔

صوبائی حکومت نے آفت زدہ قرار دیے گئے اضلاع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، سجاول، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہ یار، جامشورو، مٹیاری، میرپورخاص اور دادو کو آفت زدہ قرار دیا ہے۔

نوٹیفکیشن آفت زدہ اضلاع میں عمرکوٹ، شہید بینظیرآباد، نوشہروفیرز، سانگھڑ، سکھر، خیرپور، گھوٹکی، لاڑکانہ، کشمور اور  شکار پور بھی شامل ہیں۔

اس کے علاقہ قمبرشہدادکوٹ، جیکب آباد اور ملیر بھی آفت زدہ اضلاع میں شامل ہیں۔

مزید خبریں :