بلوچستان: بارشوں کے بعد موسمی بیماریاں پھیلنے لگیں،50 ہزار سے زائد افراد ہیضے کا شکار

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

بلوچستان میں مون سون بارشوں سے  ہونے والی تباہی کے بعد سے ہیضہ سمیت مختلف موسمی بیماریاں بھی پھیلنے لگیں ، آلودہ اور مضر صحت سیلابی پانی پینے سے 50 ہزار سے زائد افراد ہیضے کا شکار ہوچکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بلوچستان میں حالیہ مون سون بارشوں کے بعد صوبے کے 23 اضلاع میں اب تک 53 ہزار افراد ہیضے میں مبتلا ہو چکے ہیں، ان میں 120 کالرہ کے مصدقہ کیسز بھی شامل ہیں جس کی وجہ سے 35 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں اینٹی بائیوٹیکس و دیگر مطلوبہ ادویات کی کمی کی شکایات عام ہیں۔


مزید خبریں :