Time 22 اگست ، 2022
کھیل

پاکستان فٹبال فیڈریشن کا مرد و خواتین فٹبالرز کو یکساں معاوضے دینے کا فیصلہ

انٹرنیشنل ایونٹس میں میچ ڈے پر 150 ڈالر اور نان میچ ڈے پر 75 ڈالر ملیں گے، مکمل کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کو چار لاکھ روپے تک کا معاوضہ ملے گا— فوٹو: فائل
انٹرنیشنل ایونٹس میں میچ ڈے پر 150 ڈالر اور نان میچ ڈے پر 75 ڈالر ملیں گے، مکمل کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کو چار لاکھ روپے تک کا معاوضہ ملے گا— فوٹو: فائل

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے مینز اور ویمنز فٹبالرز کو یکساں معاوضے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ایف ایف ناملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کھلاڑیوں کو  یکساں معاوضے دینے کے معاملہ پر بحث ہو رہی ہے، جب آپ ملک کی نمائندگی کررہے ہیں تو پھر آپ پاکستان کے ترجمان ہیں،  اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ مرد ہیں یا خاتون، کھلاڑی اعلیٰ معاوضے کے حقدار ہیں۔

ہارون ملک نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل ایونٹس میں میچ ڈے پر  150 ڈالر اور  نان میچ ڈے پر 75 ڈالر ملیں گے، مکمل کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کو چار لاکھ روپے تک کا معاوضہ ملے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تمام شرکاء کو ایک ایک لاکھ، پھر شارٹ لسٹ ہونیوالوں کو مزید تین لاکھ روپے دیں گے۔

مزید خبریں :