Time 22 اگست ، 2022
پاکستان

شہباز گل پر جنسی تشدد ہوا نہ جسمانی، پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل پر تشدد کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق شہباز گل پر جنسی تشدد ہوا نہ جسمانی، رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ شہباز گل نے بھی اپنے تحریری بیان میں جنسی تشدد کا ذکر نہیں کیا۔

 تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ شہباز گل پر جنسی تشدد کی تصدیق کوئی بھی ماہر نہیں کرسکا۔

رپورٹ کے مطابق  پی ٹی آئی کے 6 رہنما پولیس کے پاس آئے تھے، ان کے پاس بھی  تشدد کا کوئی ثبوت نہیں تھا، تحقیقاتی رپورٹ آئی جی اسلام آباد پولیس ڈاکٹر  اکبر ناصر کے دستخطوں سے تیار کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ جن صحافیوں نے متحرک انداز  میں تشدد کی باتیں کیں وہ بھی سامنے نہ آئے، تحقیقات کے دوران شہباز گل کو  پکڑنے اور  تفتیش کرنے والے افسران کے بیانات  بھی ریکارڈ کیےگئے۔

خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے متعدد بار شہباز گل پر پولیس کی حراست میں جنسی اور جسمانی تشدد کے الزامات عائدکیے تھے۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی جی اسلام آباد پولیس کو تشدد سے متعلق انکوائری رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے رکھا ہے۔

اس سلسلے میں  آئی جی اسلام آباد کی نگرانی میں پولیس کی جانب سے تحقیقات کی جارہی تھیں۔

مزید خبریں :