Time 22 اگست ، 2022
پاکستان

'عمران خان کی جان کو خطرے کے حوالے سے غلط اطلاع پر سلمان احمد گرفتار ہوسکتے ہیں'

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ گلوکار  سلمان احمد کے پاس عمران خان کی جان کو  خطرے کے حوالے سے اطلاع ہے تو ہمیں دیں ورنہ غلط اطلاع دینے پر مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام 'کیپیٹل ٹاک' میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے گلوکار سلمان احمد کی جانب سے عمران خان کی جان کو خطرے کے بیان پر کہا کہ دانستہ طور پر معاشرے میں افراتفری پھیلانا جرم ہے، اگر سلمان احمد نے افراتفری پھیلانےکے لیے یہ بات کہی ہے تو یہ جرم ہے اور اگر واقعی کوئی اطلاع ہے تو ہمیں بتائیں نہیں تو عدالت سے رجوع کریں۔

عمران خان کو راہدرای ضمانت ملنے پر رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ انہیں گرفتار کرنا اور بھی آسان ہوگیا ہے، جو عمران خان نے کیا ہے اس کے لیے مزید کسی ثبوت کی ضرورت نہیں ، عمران خان خود گواہ اور ثبوت ہیں، عمران خان نےجج کےخلاف توہین آمیز گفتگوکی اور دھمکیاں دیں۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان جس جیل میں رہنا چاہیں گے ان کواس جیل میں رکھا جائےگا۔

مزید خبریں :