23 اگست ، 2022
پاکستان کرکٹ ٹیم نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ایشیا کپ میں شرکت کے لیے ایمسٹرڈیم سے دبئی پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق قومی اسکواڈ آج ٹیم ہوٹل میں آرام کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں شامل افتخار احمد، عثمان قادر، حیدرعلی اور آصف علی آج دوپہر میں لاہور سے دبئی پہنچیں گے۔اس کے علاوہ محمد حسنین برطانیہ سے متحدہ عرب امارات آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کل سے دبئی میں ٹریننگ سیشنز کا آغاز کرے گی۔
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 28 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔