Time 23 اگست ، 2022
پاکستان

حکومت انڈسٹری چلانے کیلئے 10 سالہ پالیسی کا اعلان کرے،ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن(آپٹما)  نے کہا ہے کہ حکومت انڈسٹری چلانے کیلئے 10 سالہ پالیسی کا اعلان کرے۔

آپٹما حکام کا کہنا ہے کہ میثاق معیشت کے بجائے ملک کو تباہی کی جانب دھکیلنا افسوسناک ہے۔ آپٹما 5 سال میں50 ارب ڈالر ایکسپورٹ کا ہدف حاصل کرلے گی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آپٹما کے گروپ لیڈر گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل کے فروغ کیلئے ریجنل انرجی ٹیرف دینا ہوگا، پالیسیوں کا تسلسل اور تجارتی خسارہ ختم کرنا چاہتے ہیں۔ 

انہوں نے مسلسل چودھویں بار الیکشن میں اپنے گروپ کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

گوہراعجاز کا کہنا تھا کہ معیشت میں سیاست نہیں ہونی چاہیے، انڈسٹری بند ہوئی تو ایکسپورٹ بھی رک جائے گی، خسارے والے سرکار ی اداروں سے جان چھڑانا ہوگی ۔ کب تک بند آئی پی پیز کو پیسے دیتے رہیں گے؟

آپٹما لیڈر نے کہا کہ اس سال کپاس کی پیداوار 90 لاکھ گانٹھ ہونے کا امکان ہے جس سے کسانوں کی آمدن بھی بڑھے گی۔

مزید خبریں :