Time 23 اگست ، 2022
پاکستان

وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری  پرویز الٰہی نے سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی اور سا تھ ہی سیلاب زدہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے کر وہاں آبیانہ اورمالیہ معاف کرنے کا اعلان بھی کردیا۔

گزشتہ روز وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اجلاس میں جنوبی پنجاب میں سیلاب اور ریلیف آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب نے راجن پور،تونسہ، ڈی جی خان اور عیسیٰ خیل میں سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی اور ان علاقوں کو آفت زدہ قرار دے کر آبیانہ اور مالیہ معاف کرنے کا اعلان کیا ۔

ان کا کہناتھاکہ پاک فوج نے سیلاب متاثرین کی بروقت مدد کی جس پر کور کمانڈر ملتان کا تہہ دل سےمشکورہوں، پاک فوج کے تعاون سے لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانا ممکن ہوا۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ  نے سیکرٹری آبپاشی کو ہدایت کی کہ پانی تباہی مچاتاہواضائع ہوتاہے، اسےمحفوظ بنانےکی منصوبہ بندی کی جائے۔

مزید خبریں :