Time 24 اگست ، 2022
کھیل

ڈریوڈ کی جگہ لکشمن ایشیا کپ کیلئے بھارتی ٹیم کے عبوری کوچ مقرر

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 27 اگست سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا جس میں پاکستان اور بھارت کا میچ 28 اگست کو ہوگا— فوٹو: فائل
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 27 اگست سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا جس میں پاکستان اور بھارت کا میچ 28 اگست کو ہوگا— فوٹو: فائل

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کیلئے راہول ڈریوڈ کی جگہ وی وی ایس لکشمن کو بھارتی ٹیم کا عبوری کوچ مقرر کردیا۔

بھارتی بورڈ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کورونا کا شکار ہیں اور وہ صحتیاب ہونے کے بعد ٹیم کو دوبارہ جوائن کریں گے۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ راہول ڈریوڈ کی غیرموجودگی میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ میں وی وی ایس لکشمن بھارتی کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ہوں گے۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 27 اگست سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا جس میں پاکستان اور بھارت کا میچ 28 اگست کو ہوگا۔

مزید خبریں :