Time 25 اگست ، 2022
کھیل

ایشیا کپ: پاکستان کو ایک اور دھچکا، وسیم جونیئر کو کمر درد کی شکایت ہوگئی

دبئی میں ٹریننگ سیشن کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وسیم جونیئر کو کمر درد کی شکایت ہوئی— فوٹو: فائل
دبئی میں ٹریننگ سیشن کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وسیم جونیئر کو کمر درد کی شکایت ہوئی— فوٹو: فائل

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں متحدہ عرب امارات میں بھرپور ٹریننگ کر رہی ہے۔

دبئی میں ٹریننگ سیشن کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وسیم جونیئر کو کمر درد کی شکایت ہوئی۔

ٹیم منیجمنٹ کے مطابق نوجوان فاسٹ بولر کو ایم آر آئی کیلئے اسپتال بھجوادیا گیا ہے، رپورٹ آنے کے بعد کوئی فیصلہ کیا جاسکے گا۔

خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی پہلے ہی انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں جن کی جگہ محمد حسنین کو شامل کیا گیا ہے۔

ایشیا کپ کا آغاز 27 اگست سے ہوگا جبکہ پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کیخلاف 28 اگست کو کھیلے گا۔

مزید خبریں :