26 اگست ، 2022
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں سیلاب نے 25لاکھ گھر تباہ کردیے۔
جیونیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں ایک ہزار ملی میٹر سے زائد بارش ہوئی، اتنی شدید بارش کی توقع محکمہ موسمیات کو بھی نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ مین انڈس ہائی وے پر 2 ،2 فٹ پانی ہے جبکہ سیلاب نے صوبے میں 25 لاکھ گھر تباہ کردیے،قمبر شہداد کوٹ اور دادو کی صورتحال ابتر ہے، فوری طور پر 10 لاکھ ٹینٹ چاہییں۔
مراد علی شاہ نے اعلان کیا کہ ڈیولپمنٹ کے فنڈز منجمد کر کے سیلاب متاثرین کی بحالی میں لگائیں گے۔