بلوچستان میں ڈیٹا سروس کی صورتحال پر پی ٹی سی ایل کا بیان

بلوچستان میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے آپٹکل فائبر کیبل کو نقصان پہنچا ہے: پی ٹی سی ایل/ فائل فوٹو
بلوچستان میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے آپٹکل فائبر کیبل کو نقصان پہنچا ہے: پی ٹی سی ایل/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بلوچستان  کے کئی علاقوں میں ڈیٹا سروسز کی صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔

پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا  ہےکہ بلوچستان میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے آپٹکل فائبر کیبل کو نقصان پہنچا ہے جس سےکوئٹہ، زیارت، خضدار، لورالائی، پشین، چمن، پنجگور، ژوب، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ میں وائس اور ڈیٹا سروسز متاثر ہوئی ہیں۔

پی ٹی سی ایل کا کہنا ہےکہ اس صورتحال کو حل کرنے کی کوششیں جا ری ہیں، ادارہ صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے اور اس حوالے سے جلد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔


مزید خبریں :