Time 26 اگست ، 2022
پاکستان

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

مون سون سسٹم کمزور ہوکربلوچستان کی جانب چلا گیا، سسٹم کا مرکز خضدار کے آس پاس ہے جس کے اثرات کوئٹہ میں بارش کی صورت میں نظرآرہے ہیں: موسمیاتی تجزیہ کار/ فوٹو ریڈیو پاکستان
مون سون سسٹم کمزور ہوکربلوچستان کی جانب چلا گیا، سسٹم کا مرکز خضدار کے آس پاس ہے جس کے اثرات کوئٹہ میں بارش کی صورت میں نظرآرہے ہیں: موسمیاتی تجزیہ کار/ فوٹو ریڈیو پاکستان

محکمہ موسمیات نے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں مزید تیز بارش کی پیشگوئی کی  ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سر فراز نےکہا کہ دنیا بھر میں موسم کے پیٹرن تبدیل ہوگئے ہیں، پاکستان میں بھی مون سون بیلٹ میں اضافہ ہوگیا ہے، مون سون ہوائیں اب بلوچستان، افغانستان اورسعودی عرب تک جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مون سون سسٹم کے باعث آج بھی کوئٹہ میں معتدل سے تیزبارش کا امکان  ہے جب کہ زیارت، سبی کوہلو میں بھی آج تیز بارش ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ مون سون سسٹم کمزور ہوکربلوچستان کی جانب چلا گیا، سسٹم کا مرکز خضدار کے آس پاس ہے جس کے اثرات کوئٹہ میں بارش کی صورت میں نظرآرہے ہیں۔

جواد میمن نے بتایا کہ کوئٹہ میں کل شام سے صبح تک بارش جاری رہی اور زیارت میں ہلکی برفباری بھی ریکارڈ کی گئی جو غیر معمولی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ، بلوچستان کے مون سونل بیلٹ کی آخری حد پر آتا ہے، اس قدر شدت سے مون سون کوئٹہ پر اثرانداز نہیں ہوتا، مغربی ڈسٹربنس کی موجودگی کے دوران مون سون سسٹم کے اثرات بلوچستان پر زیادہ رہے ہیں۔

مزید خبریں :