27 اگست ، 2022
راجن پور: دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے جس کے تحت شہریوں کو حفاظتی اقدامات اپنانے کی ہدایت کی جارہی ہے۔
فلڈ کنٹرول روم کے مطابق جانی نقصانات کے پیش نظر قریبی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔
فلڈ کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ دریائےسندھ میں آج اور کل بڑے سیلابی ریلوں کی آمد متوقع ہے، جس کے باعث نشیبی علاقے او ر بچاؤبندکے ساتھ کی آبادی کیلئےالرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق پاک فوج اور ریسکیو ٹیموں کی لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنےکیلئےآپریشن جاری ہے۔
فلڈ کنٹرول روم کے مطابق سندھ اور پنجاب میں انڈس ہائی وے 8 روز سے بند ہے، انڈس ہائی وے پرٹریفک کی بحالی کیلئےاسٹیل کےعارضی پل بنانے کا کام بھی جاری ہے۔