Time 26 اگست ، 2022
پاکستان

سندھ میں سیلاب فنڈ کی کٹوتی میں جوڈیشل افسران اور ملازمین کو استثنیٰ مل گیا

تمام سرکٹ برانچز اور ضلعی عدالتوں کےافسران اورملازمین کی تنخواہ سےکٹوتی نہیں ہوگی: نوٹیفکیشن جاری— فوٹو: فائل
تمام سرکٹ برانچز اور ضلعی عدالتوں کےافسران اورملازمین کی تنخواہ سےکٹوتی نہیں ہوگی: نوٹیفکیشن جاری— فوٹو: فائل

سندھ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ سے سیلاب فنڈ کی کٹوتی میں جوڈیشل افسران اورملازمین کواستثنیٰ مل گیا۔

محکمہ خزانہ سندھ نے جوڈیشل افسران اورملازمین کواستثنیٰ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکٹ برانچز اور ضلعی عدالتوں کےافسران اورملازمین کی تنخواہ سےکٹوتی نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت سندھ نے سیلاب متاثرین کیلئے ’سندھ فلڈ ریلیف فنڈ‘ قائم کیا تھا ۔ سندھ حکومت نے گریڈ 17 سے 22 کے افسران 5 دن کی تنخواہ  جبکہ گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کی دو دن کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :