Time 27 اگست ، 2022
پاکستان

آرمی نے بھی سیلاب زدگان کی مدد کیلئے فلڈ ریلیف اکاؤنٹ قائم کر دیا

اکاؤنٹ کا ٹائٹل سیلاب متاثرین کے لیے آرمی ریلیف رکھا گیا ہے: آئی ایس پی آر۔
اکاؤنٹ کا ٹائٹل "سیلاب متاثرین کے لیے آرمی ریلیف" رکھا گیا ہے: آئی ایس پی آر۔

وفاقی حکومت کے بعد پاکستان آرمی نے بھی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے فلڈ ریلیف ڈونیشن اکاؤنٹ قائم کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب زدگان کی مدد کے لیے عطیات عسکری بینک کے اکاؤنٹ نمبر00280100620583 میں جمع کرائے جا سکتے ہیں، اکاؤنٹ کا ٹائٹل "سیلاب متاثرین کے لیے آرمی ریلیف" رکھا گیا ہے۔

اس سے قبل سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاک فوج کے نام پر غلط اکاؤنٹ سے متعلق خبریں زیر گردش تھیں جس پر آئی ایس پی آر نے ایک وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیلاب زدگان کی مدد کے لیے ہمارا کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے، عوام سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے امدادی رقوم حکومت پاکستان کے متعین کردہ اکاؤنٹ میں جمع کروائیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے نوشہرہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا اور فوجی جوان اور افسران کو سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں تمام اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر پشاور نے متاثرہ آبادی کی مدد کے لیے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی۔

مزید خبریں :