Time 27 اگست ، 2022
پاکستان

ویڈیو: کمراٹ میں 30 طلبہ پھنس گئے، ریسکیو کیے جانےکے منتظر

خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالاکی وادی کمراٹ میں 30 طلبا و طالبات بارش و سیلاب کے باعث پھنس گئے۔

تحصیل چیئرمین کمراٹ  ضیاءالرحمان کا کہنا ہےکہ دیر بالا کے سیاحتی مقام میں بھی سیلابی صورت حال ہے اور کمراٹ کا ضلع کے دوسرے مقامات سے رابطہ کٹ گیا ہے، تمام رابطہ پل دریا برد ہو گئے ہیں۔

کمراٹ میں موجود  خاتون سیاح نے جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 30 افراد گزشتہ روز سے پہاڑی علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں، رابطہ پل بہہ جانے کی وجہ سے دریا پار نہیں کر سکتے، ہمیں کچھ نہیں معلوم کہ ہمارا کیا بنےگا۔

خاتون سیاح نے بتایا کہ ہمارا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے، سردی سے نڈھال ہیں، بولا بھی نہیں جارہا، زمین پرسو رہے ہیں،کھانے پینےکا کوئی انتظام نہیں، حکومت سے گزارش ہےکہ ہمیں بحفاظت نکالا جائے۔

دوسری جانب صوبائی ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا کہنا ہےکہ وادی کمراٹ میں پھنسے طلبا کو  خوراک اور خیمے فراہم کیےگئے ہیں، موسم بہتر ہوتے ہی سیاحوں کو بحفاظت نکال لیاجائےگا۔

مزید خبریں :