Time 27 اگست ، 2022
پاکستان

ویڈیو: انتظامیہ کے بارہا منع کرنےکے باوجود شہری خطرناک دریا کےقریب جانے سے باز نہ آئے

سوات: طوفانی بارشوں اور سیلاب نے ملک بھر میں تباہی مچارکھی ہے اور اس میں اب تک ایک ہزار کے قریب افراد جاں بحق ہوچکے ہیں لیکن حکومتی ہدایات  اور  وارننگ کے باجود  شہری  پانی کے قریب جانے سے باز  نہیں آرہے۔

سوات میں جہاں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ہے وہاں بھی شہری دریا کے قریب خطرناک جگہوں پر موجود ہیں، پولیس اور انتظامیہ کے لاکھ منع کرنے کے باوجود بعض منچلے شہری من مانی کر رہے ہیں۔

مینگورہ میں گزشتہ روز پولیس کی جانب  سے شہریوں کو پانی کے پاس سے ہٹانے کے لیے آنسوگیس کے شیل فائرکیےگئے تھے اور لاٹھی چارج بھی کیا گیا تھا تاہم لاکھ اعلانات اور منع کرنے کے باجود شہریوں کی جانب سے افسوس ناک رویہ اپنایا جارہا ہے جس کے باعظ انتظامیہ بھی اب بے بس دکھائی دے رہی ہے۔

خیال رہے کہ سوات اور کالام میں سیلابی ریلوں میں متعدد ہوٹل اور مکانات بہہ چکے ہیں جن میں قیمتی انسانی جانیں بھی ضائع ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مزید خبریں :