Time 27 اگست ، 2022
کھیل

حسن علی کو کھلانا جلدی ہوجائے گا: بابر کی بھارت کیخلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس

پلیئنگ الیون کا پتہ تو کل ہی چلے گا، حسن علی کل پہنچ رہے ہیں جو یہاں ہیں انہیں میں سے کھیلیں گے: کپتان قومی کرکٹ ٹیم— فوٹو: فائل
پلیئنگ الیون کا پتہ تو کل ہی چلے گا، حسن علی کل پہنچ رہے ہیں جو یہاں ہیں انہیں میں سے کھیلیں گے: کپتان قومی کرکٹ ٹیم— فوٹو: فائل

دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے مشکل وقت ہے، سیلاب متاثرین کو عطیہ دینے سے متعلق مشورہ کر رہے ہیں۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بھارت کیخلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس میں بابر اعظم نے کہا کہ پاک بھارت میچ کا ہمیشہ انتظار کیا جاتا ہے، لوگوں کی طرح ہم بھی میچ انجوائے کرتے ہیں، ہر کوئی اچھا کھیلنے کی کوشش کرتا ہے۔

کپتان بابراعظم نے کہا کہ  انجریز سے فرق پڑتا ہے لیکن بینچ اسٹرینتھ بھی اچھی ہے، اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے، ابھی کنڈیشنز کو دیکھنا ہے وکٹ کیسی ہے، ابھی فیصلہ نہیں کیا کہ پہلے بیٹنگ کریں گے یا نہیں۔

بابر نے کہا کہ دبئی کی گرمی میں پہلے بھی کھیل چکے ہیں اس سے فرق نہیں پڑے گا، پلیئنگ الیون کا فیصلہ کر چکے ہیں، حسن کو کھلانا ابھی جلدی ہو جائے گا، پلیئنگ الیون کا پتہ تو کل ہی چلے گا، حسن علی کل پہنچ رہے ہیں جو یہاں ہیں انہیں میں سے کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس کا پاک بھارت میچ گزر چکا اب نیا میچ ہے اسی حساب سے کھیلیں گے، ہمارا اعتماد بلند ہے شاہین نہیں ہیں لیکن اعتماد کی کمی نہیں ہے، پاک بھارت میچ کی گرمی نہیں ہے لیکن دبئی کی گرمی میں کھیلنے کی عادت ہے۔

مزید خبریں :