Time 28 اگست ، 2022
پاکستان

شاہراہ قراقرم پر کیہال پل کو خطرہ، اسلام آباد اور گلگت کا زمینی رابطہ منقطع ہونے کا امکان

لوئرکوہستان میں سیلابی ریلے سے شاہراہ قراقرم پر قائم اہم کیہال پل کو خطرہ لاحق ہوگیا۔

  تحصیل پٹن اور داسو کے درمیان پل کےدونوں پلرزکی بنیادیں کھوکھلی ہو چکی ہیں، پل ٹوٹنےکی صورت میں اسلام آباد اور گلگت کا زمینی رابطہ منقطع ہو جائے گا۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے  اسسٹنٹ کمشنر  کوہستان کا کہنا ہے کہ پل کی جلد مرمت کے لیے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو خط لکھ رہے ہیں۔

دوسری جانب موٹر وےایم ون پر برہان تا پشاور،  قومی شاہراہ پر ازاخیل اور نوشہرہ کے درمیان، بلوچستان میں قلات سے پشین یارو،  سندھ میں کنڈیارو، مورو، سکرنڈ اور  مٹیاری کے قریب اور نیشنل ہائی وے پر حب سے بیلہ تک سیلاب کا خدشہ ہے۔

موٹر وےپولیس نےسیلاب کی صورتحال پر الرٹ جاری کر دیا ہے، ساتھ ہی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سفر سےگریز کی ہدایت   جاری کردی گئی ہیں۔

موٹر وے پولیس نے سفر سے پہلے پولیس ہیلپ لائن سے معلومات حاصل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

مزید خبریں :