Time 28 اگست ، 2022
پاکستان

کوئٹہ میں درجنوں مکانات سیلاب کی نذر، متاثرین کھلے آسمان تلے حکومتی امداد کے منتظر

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی۔

نواں کلی میں سیلاب سے درجنوں مکانات بہہ گئے اور کچھ ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے، متاثرین کھلے آسمان تلے بے یار و مددگار حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف آج بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے  اور  بذریعہ ہیلی کاپٹر جعفرآباد، جھل مگسی اور دیگر علاقوں میں جائیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز سندھ میں سجاول کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کر کے ان کی ہمت بندھائی۔

وزیراعظم نے کہاکہ سیلاب سے تباہ حال افراد کو 25 ہزار روپے فی خاندان پہنچائيں گے، بلوچستان کے بعد سندھ میں بھی امدادی رقوم کی تقسیم شروع ہوگئی ہے، حکومت نے 38 ارب روپے کی رقم مختص کی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلابی ریلے نے بجلی کا نظام درہم برہم کیا ہے، اس کی درستگی کے لیے میں خود وزیر توانائی سے رابطے میں رہوں گا، وفاق نے سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے 15 ارب روپے کی گرانٹ دی ہے۔

مزید خبریں :