کھیل
Time 28 اگست ، 2022

ایشیاکپ : نسیم شاہ آج بھارت کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیوکریں گے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

دبئی : قومی کرکٹ ٹیم کےفاسٹ بولر نسیم شاہ آج بھارت کے خلاف ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کریں گے۔

 نسیم شاہ آج بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے، نسیم شاہ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے 96 ویں پلیئر ہیں۔

نسیم شاہ کا کہنا ہےکہ مرحلہ وار تینوں طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز ملنے  پر  بہت خوشی ہے،کسی بھی فارمیٹ کا ڈیبیو میچ کھلاڑی کےکیریئرکے لیے بہت اہم ہوتا ہے، خواہش ہے اپنی ٹیم کے لیے اچھی پرفارمنس دوں۔

خیال رہےکہ شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث ایشیاکپ نہیں کھیل رہے ہیں۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔

مزید خبریں :