Time 28 اگست ، 2022
کھیل

پی سی بی کا انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 کی گیٹ منی فلڈ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان

میچ تو 20 ستمبر کو ہے لیکن فنڈز کی ضرورت ابھی ہے اس لیے تخمینہ لگاکرعطیہ جمع کرارہےہیں: پی سی بی— فوٹو: فائل
میچ تو 20 ستمبر کو ہے لیکن فنڈز کی ضرورت ابھی ہے اس لیے تخمینہ لگاکرعطیہ جمع کرارہےہیں: پی سی بی— فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی20 کی گیٹ منی پرائم منسٹر فلڈ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 20 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں موجود شائقین کرکٹ سے درخواست کرتا ہے کہ وہ اس میچ کیلئے بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کریں تاکہ سیلاب زدگان کی امداد کی جاسکے۔ 

سیریز کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آئندہ ہفتے سے شروع ہوگی۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھاکہ سیلاب کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں تباہی کا سامنا ہے اور مشکل اور آزمائش کی گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق پی سی بی ابتدائی تخمینے کے مطابق رقم اگلے ماہ ریلیف فنڈ میں جمع کرادے گا، میچ تو 20 ستمبر کو ہے لیکن فنڈز کی ضرورت ابھی ہے اس لیے تخمینہ لگاکرعطیہ جمع کرارہےہیں۔

ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ ابتدائی رقم جمع کرانے کے بعد مزید آمدن کی رقم بھی جمع کرائی جائے گی، پاکستان کرکٹ بورڈ کو کراچی میں پہلے ٹی ٹوئنٹی سے ایک کروڑ کی آمدنی متوقع ہے۔

مزید خبریں :