Time 28 اگست ، 2022
پاکستان

پاک آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس نےکوہستان میں سیلاب میں پھنسے شخص کوبچا لیا

پاک آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس نے کوہستان میں سیلاب میں پھنسے شخص کوبچا لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کوہستان انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی کال کی گئی تھی، جی او سی منگلا ڈویژن اورکمانڈر منگلا بریگیڈ پتن کے قریب فلڈ اسیسمنٹ مشن پرتھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہنگامی کال پر قیمتی جان بچانے کیلئے ہیلی کاپٹر کا رخ موڑا گیا اور پاک آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس نے انتہائی خطرناک صورتحال میں ایک شخص کوریسکیو کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ آرمی ٹیم بروقت نہ پہنچتی توسیلاب میں پھنسا شخص ڈوب سکتا تھا، پائلٹ نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیلی کاپٹرکو نیچے لا کر پھنسے شخص کوریسکیوکیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوج اورآرمی ایوی ایشن اپنی روایات کے تحت اپنے بہن بھائیوں کوریسکیوکرنےکیلئے پرعزم ہے۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے وژن کے مطابق پاکستان کےعوام ہماری ترجیح ہیں اور ہم اُس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ہر فرد تک پہنچ کر مدد نہیں کی جاتی۔

مزید خبریں :