28 اگست ، 2022
ڈیرہ اللہ یار کے سیلاب متاثرہ 10 ویں جماعت کے کلیم اللہ کی پاک بھارت میچ دیکھنے کی خواہش پوری نہ ہوسکی۔
پاکستان بھر طرح ڈیرہ اللہ یار کے ایک گاؤں کے رہائشی 10 ویں جماعت کے طالبعلم کلیم اللہ کو بھی پاک بھارت ٹاکرے کا انتظار تھا لیکن نہ تو اس کا کوئی گھر رہا اور نہ ہی میچ دیکھنے کا کوئی ذریعہ رہا۔
کلیم اللہ کو اس میچ میں سب سے زیادہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے امید ہے اور بابر اعظم ان کے پسندیدہ کھلاڑی بھی ہیں۔
خیال رہے کہ ملک کے چاروں صوبوں میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچائی ہوئی ہے اور اب تک ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
سیلابی ریلوں نے لاکھوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچایا ہے۔