کھیل
Time 29 اگست ، 2022

بھارت کیخلاف شاہین آفریدی کی کمی محسوس ہوئی،کپتان بابر اعظم

فوتو:فائل
فوتو:فائل

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دی۔

بھارت نے پاکستان کا 148 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، بھارت کی جانب سے رویندرا جڈیجا اور ویرات کوہلی 35،35 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پوسٹ میچ پریزنٹیشن میں بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ  ہم نے 10 سے 15 رنز کم بنائے۔

ان کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولرز نے میچ کو دلچسپ بنایا،نسیم شاہ نے جو جوش دکھایا، وہ شاندار ہے البتہ شاہین آفریدی کی کمی محسوس ہوئی۔

مزید خبریں :