29 اگست ، 2022
پاکستان کا نمبر ون نیوز چینل ’جیو نیوز‘ دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ ’ٹک ٹاک‘ پر بھی نمبر ون بن گیا۔
جیو نیوز پاکستان کا پہلا نیوز چینل بن گیا ہے جس کے ٹک ٹاک پر فالوورز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
جیو نیوز ٹک ٹاک پر بھی پاکستان کے دیگر چینلز سے آگے ہے اور اس کے فالوورز کی تعداد ایک ملن کا ہندسہ عبور کر گئی ہے۔
جیو نیوز اپنی بے مثال رپورٹنگ کی بدولت ٹک ٹاک پر بھی تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے، اگر آپ بھی تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور معلوماتی ویڈیوز سے آگاہ رہنا چاہتے ہیں تو ٹک ٹاک پر @geonews لکھ کر جیو نیوز کے آفیشل ٹک ٹاک پیج کو فالو کریں۔
اس کے علاوہ آپ ٹوئٹر، فیس بک اور یو ٹیوب پر بھی تازہ ترین خبروں اور تجزیوں سے باخبر رہ سکتے ہیں جبکہ پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں جیو نیوز کی ویب سائٹurdu.geo.tv پر بھی پڑھی جاسکتی ہیں۔