30 اگست ، 2022
آسٹریلیا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے 20 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کردیا۔
آسٹریلوی وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت پاکستان کو فوری انسانی ضروریات کے لیے مدد فراہم کررہے ہیں جس کے تحت آسٹریلیا عالمی خوراک پروگرام کے ذریعے پاکستان کو 20 لاکھ ڈالرکی امداد دے گا۔
وزیر خارجہ پینی وونگ کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثر خواتین، بچے اور کمزور افراد فوری امداد کے مستحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی طرف سے سیلاب میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے تعزیت کرتے ہیں اور ہماری سیلاب سے تباہ حال افراد کے ساتھ گہری ہمدردیاں ہیں۔