ویڈیو: ڈرائیور کی غلطی سے کار سیلابی ریلے میں بہہ گئی

پاکستان میں حالیہ سیلاب کے دوران حادثات میں اب تک ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں بعض اموات انسانی غلطیوں کی وجہ سے ہوئیں۔

سوشل میڈیا پر سیلابی ریلوں میں گاڑیاں اور املاک بہنے کی ویڈیوز سامنے آرہی ہیں جن میں ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک کار سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا  ہےکہ شدید سیلابی صورتحال کے باوجود کار کے ڈرائیور نے جلد بازی کا مظاہرہ کیا اور جان کی پرواہ کیے بغیر گاڑی سیلابی ریلے میں دوڑا دی۔

لیکن ڈرائیور کی  یہ غلطی انتہائی سنگین ثابت ہوئی جس سے پانی کے تیز بہاؤ نے کار کو تنکے کی طرح آگے کی طرف دھکیل دیا اور گاڑی ریلے میں بہہ گئی۔

گاڑی کو پانی میں بہتے دیکھ کر موقع پر موجود لوگ انتہائی خوفزدہ ہوئے اور چیخ و پکار شروع کردی۔

کار کے پانی میں ڈوبنے کے بعد یہ اطلاعات فوری  سامنے نہیں آسکیں کہ آیا اس میں کتنے لوگ سوار  تھے۔