Time 31 اگست ، 2022
کھیل

ایشیا کپ: بھارت کیخلاف میچ میں آخری اوور کیوں کرنا پڑا؟ محمد نواز نے بتا دیا

پاکستانی کرکٹر محمد نواز کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف آخری اوور کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن میں پُر اعتماد تھا۔—فوٹو: جیونیوز
پاکستانی کرکٹر محمد نواز کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف آخری اوور کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن میں پُر اعتماد تھا۔—فوٹو: جیونیوز

پاکستانی کرکٹر محمد نواز کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف  آخری اوور کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن میں پُر اعتماد تھا۔

ہانگ کانگ کے خلاف میچ سے قبل دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد نواز نے کہا کہ  ٹی ٹوئنٹی میں اسپنرز کے لیے آخری اوور کرنا آسان نہیں ہوتا، مجھے پہلے علم نہیں تھا کہ بھارت کے خلاف میچ میں آخری اوور کروں گا،میچ کی صورتحال کچھ ایسی ہوگئی تھی کہ مجھے اوور کرنا پڑا۔

 محمد نواز کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولرز کو کریمپ پڑ رہے تھے اس لیے ان کے اوورز پہلے ختم ہونے پر مجھے اوورکرنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کا مورال بلند ہے، میچ میں فائٹ کی جس سے اعتماد میں اضافہ ہوا،  بھارت کے خلاف اگلا میچ ہوتا ہے تو اس کے لیے پُر اعتماد ہیں کہ ہم جیتیں گے۔

محمد نواز نے کہا کہ ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرا چکے ہیں، اب بھی میچ ہوتا ہے تو جیتنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسپنرر پر بڑی اہم ذمہ داری ہے، اسی کے مطابق ہم پریکٹس کر رہے ہیں جبکہ نسیم شاہ کو انجری کا سامنا نہیں ہے انہیں کریمپس پڑے تھے۔

واضح رہے کہ بھارت نے ایشیا کپ کے گروپ میچ میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، بھارت کو آخری اوور میں 7 رنز درکار تھے ،پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے اوور کرایا تھا۔ 

مزید خبریں :