Time 01 ستمبر ، 2022
پاکستان

لاہوربورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 23-2022 کے نتائج کا اعلان کردیا

طلبہ کی محنت رنگ لائی ہے، وہ پڑھائی کریں کامیابی ان کے قدم چومے گی: چیئرمین بورڈ — فوٹو: فائل
طلبہ کی محنت رنگ لائی ہے، وہ پڑھائی کریں کامیابی ان کے قدم چومے گی: چیئرمین بورڈ — فوٹو: فائل

لاہوربورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 23-2022 کے نتائج کا اعلان کردیا، امتحانات میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 67.37 فیصد رہا۔

بورڈ امتحانات میں پہلی پوزیشن مشترکہ طور پر 2 طلبہ کے حصے میں آئی جنہوں نے 1100 میں سے 1095 نمبر حاصل کئے۔

لاہور بورڈ کے زیرِ اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات 23-2022 کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے جس میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 67.37 فیصد رہا۔

چیئرمین بورڈ ڈاکٹر مرزا حبیب علی نے بتایا کہ پہلی پوزیشن 1095 نمبر لیکر  2 امیدواروں نے حاصل کی ہے۔

دوسری پوزیشن پر 3 امیدواروں نے 1094 نمبر لیے جبکہ 10 امیدوار 1093 نمبر لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔

چیئرمین بورڈ کا کہنا تھا کہ طلبہ کی محنت رنگ لائی ہے، وہ پڑھائی کریں کامیابی ان کے قدم چومے گی۔

میٹرک کےسالانہ امتحانات میں 2 لاکھ 48 ہزار 529 امیدواروں نے حصہ لیا، 1 لاکھ 64 ہزار 940 امیدوار کامیاب رہے۔

سائنس گروپ میں کامیابی کا تناسب 71.57 فیصد اور آرٹس میں 50.93 فیصد رہا۔

مزید خبریں :