Time 01 ستمبر ، 2022
پاکستان

'عمران کو موقع دے رہے ہيں تو واضح کریں پہلے جن لوگوں کو سزا دی تھی وہ غلط تھا'

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سینئر قانون دان عرفان قادر نے کہا کہ عمران خان توہین عدالت کیس دراصل غیر مشروط معافی کا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان توہین عدالت کیس کی سماعت سے متعلق ماہرین قانون عرفان قادر اور بیرسٹر صلاح الدین نے جیو نیوز سے گفتگو کی۔

سینئر قانون دان عرفان قادر نے کہا ہے کہ یہ کیا غیر مشروط معافی ہے کہ عدالتیں خود کہہ رہی ہیں کہ معافی مانگی جائے، یہ معاملہ قانونی طریقے سے سلجھایا جائے نہ کہ سیاسی اور جذباتی طریقے سے۔

انہوں نے کہا کہ اگر عمران کو یہ موقع دے رہے ہيں تو پھر واضح کرنا چاہیے کہ پہلے جن لوگوں کو سزا دی تھی وہ غلط تھا، جب ایک شخص نے تحریری جواب جمع کرا دیا تو  یہ کیا منطق ہوئی کہ اسے زبردستی مہلت دی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ دوبارہ جواب جمع کرائيں، ایسی معافی کا کیا فائدہ؟

دوسری جانب ماہرِ قانون بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ بظاہر یہ لگ رہا ہے کہ اگر معافی مانگی جائے تو عدالت کیس خارج کر دے گی لیکن اگر عمران خان اسی بات پر اڑے رہے تو معاملہ سنگین بھی ہو سکتا ہے۔

بیرسٹر صلاح الدین نے یہ بھی کہا کہ یہ عدالت کی طرف سے غیر مشروط معافی دینے کا اشارہ ہے۔

مزید خبریں :