پاکستان

شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے فیصلے کی منظوری، وزیراعظم کی فوری عمل درآمد کی ہدایت

مہنگا تیل منگوا کر بجلی بنانے کے بجائے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کی جائے: شہباز شریف کی ہدایت/فوٹوفائل
 مہنگا تیل منگوا کر بجلی بنانے کے بجائے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کی جائے: شہباز شریف کی ہدایت/فوٹوفائل

وزیراعظم شہباز شریف نے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کی منظوری دیدی۔

وزیراعظم نے شمسی توانائی منصوبے پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مہنگا تیل منگوا کر بجلی بنانے کے بجائے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کی جائے۔

ذرائع پاور ڈویژن کا بتانا ہے کہ شمسی توانائی منصوبے کے تحت سولر پاور سے 10 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی، پہلے مرحلے میں سرکاری عمارتوں اور ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے سولر پاور پلانٹس کی جلد تعمیر کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ موسم گرما تک عوام کو بجلی کی فراہمی میں خاطر خواہ ریلیف دینے کی ہدایت بھی کی۔

منصوبے کے تحت کم یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو سولر بجلی فراہم کی جائے گی۔

مزید خبریں :