02 ستمبر ، 2022
پاکستان تحریک انصاف نے وزارت داخلہ سے عمران خان کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں اور اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وزارت داخلہ سے مبینہ طور پر سکیورٹی پر مامور 266 اہلکاروں کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔
فواد چوہدری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت میں عمران خان کی سلامتی غیر معمولی خطرات کی زد میں ہے، ہر شہری کی طرح عمران خان کی حفاظت حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ عمران خان کی سکیورٹی اخراجات کی تفصیلات مہیا کریں، دروغ گو وزیر داخلہ 266 اہلکاروں کی تفصیلات بھی فراہم کریں۔
انہوں نے کہا کہ شریفوں نے جاتی امرا محل کی حفاظت پر عوام کے 364 ملین روپے اڑائے، کم و بیش 3 ہزار اہلکار جاتی امرا کے محل کی حفاظت پر لگائے گئے جبکہ عمران خان اپنی مدتِ اقتدار کے دوران بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ پر مقیم رہے، عمران خان نے اپنے گھر کے گرد حفاظتی دیوار تک خود بنوائی۔