فیروز خان کی بیٹی کی پہلی جھلک سامنے آگئی

انسٹاگرام پر اداکار فیروز خان کی اہلیہ علیزے نے بیٹی کی تصویر شیئر کی ہے/فوٹوفائل
انسٹاگرام پر اداکار فیروز خان کی اہلیہ علیزے نے بیٹی کی تصویر شیئر کی ہے/فوٹوفائل

پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان کی بیٹی کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔

انسٹاگرام پر اداکار فیروز خان کی اہلیہ علیزے سلطان نے بیٹی کی تصویر شیئر کی جس میں انھوں نے لکھا کہ یہ خوبصورت سی بچی میری سب سے چھوٹی اولاد ہے۔

شیئر کی گئی تصویر میں خوبصورت سی بچی کو لال فراک پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس تصویر سے متعلق سوشل میڈیا پیجز دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ فیروز اور علیزے کی بیٹی کی تصویر ہے جس کانام فاطمہ خان ہے۔

یاد رہے فیروز خان اور علیزے سلطان2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، 3 مئی 2019 کو اس جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی جس کا نام محمد سلطان خان ہے۔

جبکہ رواں برس 14 فروری  کو فیروز خان نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :