02 ستمبر ، 2022
راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم سرفراز احمد پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچ میں سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے سرفراز احمد نے بلوچستان کے خلاف میچ میں لیول ون کی خلاف ورزی کی، انہوں نے آؤٹ ہونے کے بعد نامناسب رویہ اختیار کیا جس پر آن فیلڈ امپائرز محمد آصف اور امتیاز اقبال، تھرڈ امپائر راشد ریاض اور فورتھ امپائر ناصر حسین نے ان پر آرٹیکل 2.3 کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔
سرفراز احمد نے اپنی غلطی تسلیم کی اور میچ ریفری ندیم ارشد کی تجویز کردہ 30 فیصد جرمانے کی سزا کو قبول کیا۔