Time 02 ستمبر ، 2022
دنیا

بھارت: شہری نے حاملہ گائے کو زیادتی کر کے مار ڈالا

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

بھارت میں شہری نے حاملہ گائے کو  زیادتی کر کے مار ڈالا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ریاست بنگال کے علاقے پراگناس میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے گائے کے مالک کی شکایت کے بعد 29  سالہ ملزم پرادیوت بھویا کو حاملہ گائے کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

 پولیس ذرائع کے مطابق گائے کے مالک اور اس کے اہل خانہ نے شکایت کی کہ ان کا پڑوسی، پرادیوت کچھ دن پہلے ان کے گھر کے پیچھے مویشیوں کے شیڈ میں داخل ہوا اور ان کی ایک گائے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق زیادتی کے باعث  زیادہ خون بہنے کی وجہ گائے کی آدھی رات کو موت ہوگئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے منگل کو  عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسے 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔

مزید خبریں :