02 ستمبر ، 2022
متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے گروپ اے کے ناک آؤٹ میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 155 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستان کے 194 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کا کوئی بھی بیٹر قومی فاسٹ بولرز کا سامنا نہ کرسکا۔پوری ٹیم صرف 38 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔یوں پاکستانی ٹیم نے 155 رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
یہ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی کامیابی ہے۔
اس سے قبل پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 143 رنز سے ہرایا تھا۔ مجموعی طور پر کسی بھی ٹیم کی جیت کا یہ نواں بڑا مارجن ہے۔
اس کے علاوہ ہانگ کانگ کا 38 پر آل آؤٹ ہوجانا آئی سی سی کے کسی بھی فل ممبر ٹیم کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کا کم ترین ٹوٹل ہے۔