Time 03 ستمبر ، 2022
پاکستان

دادو: منچھر جھیل پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا، دانستر نہر کے دروازے ٹوٹنے کا خدشہ

پانی کے دباؤ کے نتیجے میں دانستر نہر کے دروازوں کے اوپر کی سطح سے پانی اوور فلو ہونے لگا— فوٹو: فائل
پانی کے دباؤ کے نتیجے میں دانستر نہر کے دروازوں کے اوپر کی سطح سے پانی اوور فلو ہونے لگا— فوٹو: فائل

 منچھر جھیل پر پانی کا دباؤ بڑھنے  کے بعد دانستر نہر پر بھی پانی کا دباؤ بڑھنے  لگا جس سے  نہرکے دروازے ٹوٹنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق منچھر جھیل میں پانی کے دباؤ کے نتیجے میں دانستر نہر کے دروازوں کے اوپر  سے پانی اوور فلو ہونے لگا اور دروازوں سے اوور فلو ہونے والا پانی دانستر نہر میں داخل ہو رہا ہے۔

ریسکیو  ذرائع کا کہنا ہے کہ جھیل کے سطح 22 فٹ سے زائد ہونے کے باوجود پانی گیٹ کے اوپر سے اوور فلو ہو رہا ہے اور دانستر نہر کے دروازوں پر پانی کا دباؤ بڑھنے کے باعث نہر کے دروازے ٹوٹنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ دانستر نہر کا ایک دروازہ 2020 میں ٹوٹ گیا تھا، اس وقت نیا دروازہ نہ ملنے پر ایک استعمال شدہ دروازہ نصب کر دیا گیا تھا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نصب شدہ گیٹ کی لمبائی کی سائیز 18 تھی اور گیٹ پر 4 فٹ کی لوہے کی چادر نصب کی گئی تھی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت منچھر جھیل میں پانی کی سطح 122 آرایل سے زائد ہے اور دانستر گیٹ کی لمبائی لوہے کی نصب شدہ چادر کے ساتھ 22 فٹ ہے۔

مزید خبریں :