Geo News
Geo News

Time 03 ستمبر ، 2022
پاکستان

کراچی کیلئے اچھی خبر، وزیر ٹرانسپورٹ نے اورنج لائن منصوبے کے افتتاح کی تاریخ بتادی

اورنج لائن سے اورنگی، بنارس اور نارتھ ناظم آباد سمیت اطراف کے شہریوں کو محفوظ سفری سہولت میسر آئے گی: وزیر ٹرانسپورٹ سندھ۔ فوٹو فائل
اورنج لائن سے اورنگی، بنارس اور نارتھ ناظم آباد سمیت اطراف کے شہریوں کو محفوظ سفری سہولت میسر آئے گی: وزیر ٹرانسپورٹ سندھ۔ فوٹو فائل

کراچی: وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے اورنج لائن منصوبے کے افتتاح کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔ 

شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی کے لیے عبدالستار اورنج لائن بی آر ٹی منصوبے کی ٹیسٹ ڈرائیو کامیابی سے ہو گئی ہے، اورنج لائن منصوبے کا باقاعدہ آغاز  10 ستمبر سے ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اورنج لائن بس منصوبہ مکمل طور  پر سندھ حکومت کے فنڈز  سے مکمل ہوا ہے، اورنج لائن سے اورنگی، بنارس اور  نارتھ ناظم آباد سمیت اطراف کے شہریوں کو محفوظ سفری سہولت میسر  آسکے گی۔